ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی میں 100 ڈینٹل کلینک کھولے گی:نائب وزیراعلیٰ سسودیا کا اعلان

عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی میں 100 ڈینٹل کلینک کھولے گی:نائب وزیراعلیٰ سسودیا کا اعلان

Wed, 14 Dec 2016 21:11:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی(آپ)کی حکومت پورے شہر میں تقریبا 100ڈینٹل کلینک کھولے گی۔یہاں ”ڈینٹل ہیلتھ کلینک“کا افتتاح کرتے ہوئے سسودیا نے کہا کہ ان کلنک میں چھوٹے موٹے علاج کا بندوبست کریں گے جو منہ کی بیماریوں پر لگام لگانے کی سمت میں بڑا قدم ثابت ہوگا۔اس موقع پر موجود رہے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ ہم محلہ کلینکوں کے طرز پر پورے شہر میں تقریبا 100عام آدمی ڈینٹل کلینک کھولیں گے۔جین کے تبصرے کی حمایت کرتے ہوئے سسودیا نے کہا کہ دہلی میں ڈینٹل خدمات کی ضرورت ہے اور منہ کی بیماریوں کو روکنے کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔
 


Share: